مقبوضہ کشمیرمیں انتہا پسند ہندوتنظیم نے خواتین کو ہتھیار دے دیے

ہاتھوں میں تلواریں اور لاٹھیاں اٹھائے ہوئے ان خواتین نے جموں میں روٹ مارچ میں شرکت کی ۔


Online July 06, 2016
ہاتھوں میں تلواریں اور لاٹھیاں اٹھائے ہوئے ان خواتین نے جموں میں روٹ مارچ میں شرکت کی ۔ فوٹو: فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ علاقے میں اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلیے جموں میں اپنی خواتین کو ہتھیاروں سے مسلح کررہی ہے۔

آرایس ایس نے گزشتہ ایک سال میں اپنے شعبہ خواتین راشٹریہ سیویکاسمیتی کی تقریبا 200خواتین کوعسکری تربیت دی ہے ان خواتین کو ہتھیار چلانے، نام نہاد سیلف ڈیفنس، یوگا، جسمانی ورزش اورکھیلوں کی تربیت دی جارہی ہے۔ اپنے ہاتھوں میں تلواریں اور لاٹھیاں اٹھائے ہوئے ان خواتین نے جموں میں روٹ مارچ میں شرکت کی ۔

اس عمل سے جموں کے مسلمانوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جموں مسلم ایکشن کمیٹی کے صدر شریف سرتاج نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ موجودہ کٹھ پتلی انتظامیہ جموں کے مسلمانوں کوخوفزدہ کرنے کیلیے فرقہ پرست ہندو تنظیموں کومسلح کررہی ہے،جموں میں اس طرح کی سرگرمیاں کبھی کھلے عام انجام نہیں دی جارہی تھیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں