ٹنڈوآدم اسکولوں کی خستہ حالی کے خلاف طلبہ کا احتجاج

اسکول کی چھت گر چکی، 2 برسوں سے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔


Express News Desk November 28, 2012
2 ہفتوں میں عمارت کی تعمیر کا کام نہ شروع کیا گیا تو بھوک ہڑتال کریں گے، طلبہ

پرائمری اسکول کی خستہ حالی کے خلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج، عمارت کی مرمت نہ کرنے پربھوک ہڑتال کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے نواحی گائوں حاجی خان تھہیم کے پرائمری اسکول کی عمارت کی چھت گرنے کے خلاف طلبہ وطالبات نے جمشید علی تھہیم، ماکھور تھہیم، محمد رمضان تھہیم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایجوکیشن ورکس ٹنڈو آدم کے خلاف نعرے لگائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کی عمارت گزشتہ 5 برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے بارے میں افسران کو آگاہ کیا گیامگر آج تک عمارت کی تعمیر کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی اسکول کی پوری عمارت کھنڈر بن چکی ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں میں اسکول کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع نہ کیا گیا تو ایجوکیشن ورکس اور منتخب نمائندوں کے خلاف بھوک ہڑتال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں