ڈراموں کو اردو میں ڈب کرنے سے مثبت تبدیلی آئی ہے سروے

ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں غیر ملکی ڈراموں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔


Pervaiz Mazhar November 28, 2012
ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں غیر ملکی ڈراموں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ٹی وی اسکرین پران دنوں جو بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

پاکستان ٹی وی چینل پر ان دنوں اسپین اور ترکی کے ڈرامے اپنی بہترین پروڈکشن خوبصورت لوکیشن، عکاسی اور فنکاروں کی عمدہ اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں زبردست مقبولیت حاصل کررہے ہیں، سروے رپورٹ میں پاکستانی ٹی وی ناظرین نے اسکرین پر ہونے والی تبدیلی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی اسکرین پر مخصوص چہرے اور ایک جیسے موضوع پر ڈرامے دیکھ کر اکتا چکے ہیں غیر ملکی ٹی وی ڈرامے خوشگورا تبدیلی ہے، اردو زبان میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

ڈراموں کی اردو زبان میں ڈبنگ ہونے اور ڈراموں کے آن ائیر ہونے کے بعد ریڈیو سے وابستہ ایسے بہت سے صداکار جو گھر بیٹھے ہوئے یا وہ رائٹر اور مترجم جو ترجمہ کا فن جانتے ہیں ان کو اردو زبان میں ڈب کرنے اور ترجمہ کرنے کی وجہ سے روز گار کے مواقع مل گئے وہ اس سے بہت خوش ہیں، دوسری طرف یہ غیر ملکی ڈرامے ایک بار پھر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے چیلنج بن گئے بلاشبہ غیر ملکی ڈرامے انسٹیٹیوشن کا کام بھی انجام دیں گے جن سے ڈرامے میں تبدیلی لانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں غیر ملکی ڈراموں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز بھی ان ڈراموں مین لوگ بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، غیر ملکی ڈراموں میں'' عشق ممنوع''،''آسی''،''ازا بیل(میری آخری محبت) ان دنوں بے حد پسند کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں