خوراک کی عالمی قیمتیں جون میں 42 فیصد بڑھ گئیں

4 سال کے دوران کسی بھی1ماہ میں ہونے والاسب سے بڑا اضافہ، نرخ 2015 سے 1 فیصد کم


Business Desk July 10, 2016
گزشتہ ماہ چینی14.8، سیریلز2.9، ڈیری7.8، گوشت 2.4 فیصد مہنگا، کھانے کاتیل سستا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں جون میں 4.2 فیصد بڑھ گئیں جو گزشتہ 4 سال کے دوران کسی بھی ایک ماہ میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس کی سطح جون میں 163.4 پوائنٹس رہی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہے، جون میں کھانے کے تیل کے علاوہ تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمتیں مئی کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 14.8 فیصد بڑھ گئیں جس کی وجہ دنیا کے سب سے بڑے شوگر پروڈیوسر اور ایکسپورٹر برازیل میں زبردست بارشوں کے باعث گنے کی کٹائی اور چینی کی پیداوار میں کمی ہے، اسی طرح گزشتہ ماہ سیریلز بھی 2.9 فیصد مہنگے ہوئے مگر عالمی قیمت جون 2015 کے مقابلے میں 3.9 فیصد کم ہے۔

سیریلزمیں سے مکئی کی قیمتیں برازیل کی برآمد محدود ہونے سے بڑھیں جبکہ وافر سپلائی اور امریکا میں ریکارڈ پیداوار کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی، یورپی یونین کی پیداوار میں سست روی کے باعث ڈیری پرائسز میں مئی کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 7.8 فیصد کا اضافہ ہوا مگر قیمتیں گزشتہ 1سال کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہیں، اسی طرح گوشت کی عالمی قیمتیں بھی ماہانہ بنیادوں پر 2.4 فیصد بڑھیں، جون میں بیف اور پولٹری سمیت ہر قسم کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم ویجیٹیبل آئل کے نرخ 0.8 فیصد گر گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں