ایدھی صاحب کو لوگ شیخ چلی کہا کرتے تھے بلقیس ایدھی

ایدھی صاحب کی جیب میں رقم نہیں ہوتی تھی لیکن ان کے خواب بڑے تھے، بلقیس ایدھی


آن لائن July 10, 2016
ایدھی صاحب کی جیب میں رقم نہیں ہوتی تھی لیکن ان کے خواب بڑے تھے، بلقیس ایدھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کا کہنا ہے کہ لوگ محسن انسانیت اور فخر پاکستان کو شیخ چلی کہا کرتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی جیب میں رقم نہیں ہوتی تھی لیکن ان کے خواب بڑے تھے اور اسی بنا پر لوگ انہیں شیخ چلی کہا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پڑھے لکھے نہیں تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے پاس پیسہ بھی آتا گیا اور ان کے تمام خواب بھی پورے ہوتے گئے کیونکہ اللہ نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں