متحدہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہےالطاف حسین

گرونانک کی تعلیمات تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کیلیے امن کادرس دیتی ہے


Express Desk November 28, 2012
گرونانک کی تعلیمات تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کیلیے امن کادرس دیتی ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سکھوں کے روحانی پیشوا ''بابا گرو نانک'' کے 544ویں جنم دن کے موقع پردنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے بابا گرونانک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور بابا گرونانک کی تعلیمات تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے انسانوں کے لیے مساوات اور امن ، پیار، محبت کا درس دیتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد بھی دنیا بھر کے مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان بھائی چارہ ، یگانگت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ الطاف حسین نے دنیا بھر اور خصوصاً پاکستان میں بسنے والے سکھوں اور بابا گرو نانک کے پیروکاروں کو اپنی اور ایم کیوایم کے تمام کارکنوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں