اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران 183پوائنٹس بلند

گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183.22 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا تھا


Online July 11, 2016
گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183.22 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا تھا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان میں عید الفطر کی تعطیلات کے باعث صرف ایک روز تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی حد عبور تو کر گیا مگر چھٹیاں طویل ہونے پر انڈیکس 37900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

صرف ایک روز میں سرمائے کے مجموعی حجم میں42ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کاحجم75کھرب سے بڑھ کر 76 کھرب روپے کی سطح پرجا پہنچا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھونچال آ گیا تھا اور مارکیٹوں میںتنزلی کا عمل دیکھنے میں آیا تھا لیکن چند روز بعد ہی پاکستا ن کی اسٹاک مارکیٹوں میں بحالی کا عمل شروع ہو گیا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بتدریج بلندیوں کی جانب دوبارہ سفر کا آغاز کر دیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق فی الوقت مارکیٹ میں کوئی نیا ٹریگر موجود نہیں جو سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری کی جانب راغب کرے۔ اگرچہ سیاسی افق پربے یقینی اور تناؤ کی کیفیت موجود ہے مگر طویل چھٹیاں ختم کرنے کے بعد آئندہ کاروباری ہفتے کے آغاز سے مارکیٹ اپنی درست سمت کا تعین کریگی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 183.22 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا تھا جبکہ 42 ارب 91 کروڑ 61 لاکھ 6 ہزار 305 روپے کے اضافے سے سرمائے کامجموعی حجم 76 کھرب 31 ارب 38 کروڑ 82 لاکھ 74 ہزار 795 روپے پر جا پہنچا تھا۔ کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک سوئی نادرن گیس کمپنی ٹی آرجی پاک لمیٹڈ اینگرو کارپوریشن اورسوئی سدرن گیس کمپنی 28سرفہرست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں