ایمانداری کی مثال قائم چیئرمین سینیٹ نے آفس فرنیچر اپنی جیب سے خرید لیا

رضا ربانی نے اپنے آفس کا فرنیچر تبدیل کیا اور اپنی جیب سے 6 لاکھ50 ہزارروپے ادا کیے۔


Online July 16, 2016
رضا ربانی نے اپنے آفس کا فرنیچر تبدیل کیا اور اپنی جیب سے 6 لاکھ50 ہزارروپے ادا کیے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے دوسروں کیلیے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے پارلیمنٹ چیمبرکیلیے فرنیچر اپنی جیب سے خرید لیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے حال ہی میں پارلیمنٹ کے اپنے آفس کا فرنیچر تبدیل کیا اور اپنی جیب سے 6 لاکھ50 ہزارروپے ادا کیے۔ انھوں نے اپنے اسٹاف کو یہ بھی بتایا کہ بطور چیئرمین اپنے عہدے کی میعاد پوری ہونے پر وہ فرنیچر اپنے ساتھ لے جانے کا حق رکھتے ہیں جب رضا ربانی نے اپنے آفس کیلیے فرنیچرکا انتخاب کیا تو ان کے اسٹاف نے انھیں بتایا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق فرنیچر کی خریداری کیلیے اشتہار دینا ضروری ہے پھر انھوں نے اپنی جیب سے مذکورہ رقم ادا کر دی۔

انھوں نے اپنے اسٹاف کو عید ملن پارٹی بھی دی اور تمام اخراجات خود ادا کیے، انھوں نے غیر ملکی مہمانوں کیلیے اعزازی شیلڈز بھی خریدیں جب کہ سادگی کی مثال برقرار رکھتے ہوئے وہ سرکاری گاڑیوں کے بجائے کرائے کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، انھوں نے سینیٹ کی حالیہ بھرتیوں میں بھی پی پی رہنمائوں کی تمام سفارشوں کو مسترد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں