وزیراعظم کا کم آمدن والے شہریوں کیلیے سستے مکانات کاوعدہ وفانہ ہوسکا

وزیراعظم نے اسمبلی سے پہلے خطاب میں سالانہ10لاکھ سستے مکان بنانے کاوعدہ کیاتھا


Syed Naveed Jamal July 16, 2016
وزیراعظم نے اسمبلی سے پہلے خطاب میں سالانہ10لاکھ سستے مکان بنانے کاوعدہ کیاتھا:فوٹو:فائل

وزیر اعظم کی جانب سے کم آمدن والے شہریوں کے لیے سالانہ 10 لاکھ مکانات تیار کرکے کم قیمت فراہم کرنے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنی حکومت کے قیام کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے پہلے خطاب میں اس حوالے سے اعلان کیاتھا، اس سلسلے میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کوخصوصی ٹاسک دیاگیاتھاتاہم وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کے زیر اہتمام سالانہ کم آمدن ا سکیم اپنا گھرکمپنی کی تشکیل سے آگے نہ بڑھ سکا۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذمہ دارذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ اس سلسلے میں وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو چاروں صوبوں میں مکانات کی تعمیر کیلیے اراضی کے حصول کیلیے احکمات جاری ہوئے، بعدازاںوزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کے سلسلے میں 2013میں اپنا گھر کمپنی بھی قائم کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔