رجسٹرارسپریم کورٹ آفس کوپی اے سی کا نیا نوٹس نہیں ملا

صرف ایک خط ملاتھاجس پرفل کورٹ نے انکے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیاتھا،ذرائع


Ghulam Nabi Yousufzai November 29, 2012
صرف ایک خط ملاتھاجس پرفل کورٹ نے انکے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع ، فوٹو : فائل

پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی طرف سے رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کوکوئی نیا نوٹس موصول نہیں ہوا ،کمیٹی کے سامنے سپریم کورٹ کے اخراجات پر وضاحت کے لیے صرف ایک بار رجسٹرارکوخط لکھا گیا تھا۔

جس پر فل کورٹ نے رجسٹرارکے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایکسپریس کو باوثوق ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ پی اے سی کی طرف سے سپریم کورٹ کی آڈٹ رپورٹ پر رجسٹرار کی وضاحت حاصل کرنے کے فیصلے کے باوجودکمیٹی کی طرف سے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کوکوئی تازہ نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی طرف سے ایک مرتبہ رجسٹرارکو پیش ہونے کے لیے تحریری طور پرکہا گیا تھا لیکن چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ نے پی اے سی کے نوٹس کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹرارکے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ میں اس معاملے کا ہر پہلو سے جا ئزہ لیا گیا تھا اور تمام جج اس بات پر متفق تھے کہ رجسٹرارکے پیش ہونے سے بعض قانونی سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

جان بوجھ کر ججوںکا کنڈکٹ زیر بحث لایا جا سکتا ہے جبکہ آئین کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے علاوہ ججوں کے کنڈکٹ کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔ذرائع کے مطابق فل کورٹ میٹنگ میں رجسٹرارکے بجائے عدالت کے کسی اور افسرکوکمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا بھی جائزہ لیا گیا تاہم کسی آئینی تنازع سے بچنے کے لیے کسی کے پیش نہ ہونے کا متفقہ فیصلہ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں