عوام تبدیلی چاہتے ہیںاقتدارمیں آتے ہی ڈرون مارگرائینگے عمران خان

انتہاپسندی کیخلاف شروع کی جانیوالی جنگ ختم ہونے کے بجائے مزیدبڑھ گئی ہے،انٹرویو


Sana News November 29, 2012
کراچی کے حالات کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے،تحریک انصاف کاسونامی آگے بڑھتا جائیگا فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور تحریک انصاف عوام کی امیدوں پرپورااترے گی۔

اقتدارمیں آتے ہی ڈرون حملے بندکرائیں گے بندنہ ہونے پرڈرون مارگرائیں گے۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ8سال قبل انتہاپسندی کوختم کرنے کیلیے جنگ شروع کی مگراسے ختم کرنے کے بجائے اس میں مزیداضافہ ہو گیا،پاکستان اس نہج پرپہنچ گیا ہے کہ ہرکوئی پوچھتاہے کہ پاکستان بچے گایانہیں؟،کراچی پاکستان کامعاشی گڑھ ہے مگروہاں حالات ایسے پیداہو گئے ہیں کہ ہماری پوری معیشت تباہ ہوکررہ گئی ہے،اگر حالات بہتربنانے ہیں تو سب سے پہلے امریکاکی جنگ سے نکلا جائے،لوگ پرانی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں،ہمارا سونامی بڑھتاجائے گا۔آن لائن کے مطابق عمران خان نے کہاہے کہ شفاف انتخابات تب ہوں گے جب عسکری ونگز رکھنے والی جماعتوں سے بھی انتخابی اتحادنہیں ہوگادہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں ہم نے اپنے 80ہزار نوجوان کھوئے ہیں اور قومی خزانہ کو 90ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

دریں اثنابابا گرونانک کے544ویں جنم دن پرسکھ برادری کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کاآئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اورآزادی کی ضمانت دیتاہے موجودہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںکی وجہ سے آج نہ صرف اقلیتیں بلکہ ملک کے اکثریتی طبقے بھی عدم تحفظ کاشکار ہیں، تحریک انصاف اقتدارمیں آکرعوام کے دکھوںکامداواکرے گی اوراقلیتوں کوان کے حقوق فراہم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔