پاکستان کی نیوکلیئر برتری کی اطلاع بھارتی فوج میں کھلبلی

چھوٹے نیوکلیائی ہتھیار بھارتی فوج کا گھمنڈ تہس نہس کر سکتے ہیں، نئی بحث چھڑ گئی


این این آئی July 18, 2016
چھوٹے نیوکلیائی ہتھیار بھارتی فوج کا گھمنڈ تہس نہس کر سکتے ہیں، نئی بحث چھڑ گئی۔ فوٹو: فائل

دفاعی ماہرین میںایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اوربھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو شدید پریشان کردیاہے۔

بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سرپرلٹکتی پاکستانی نیوکلیئرتلوار نے بڑی طاقتوں کو سر جوڑنے پر مجبورکردیاہے۔ دفاعی ماہرین میں ایک نئی بحث نے بھارتی حکومت اور بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کوشدیدپریشان کردیاہے کہ پاکستان کے چھوٹے نیوکلیائی ہتھیارکسی بھی وقت بھارتی فوج کے گھمنڈ کوتہس نہس کرسکتے ہیں ۔

پاکستان کے یہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل ہندوستانی فوج کیلیے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ بھارت کے دفاعی پالیسی سازوں کوسب سے زیادہ خطرہ پاکستان کے غوری اور شاہین میزائلوںسے ہے جوبھارت کے کسی بھی شہرکونشانہ بنا سکتے ہیں، مگراب ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چھوٹے نیوکلیائی میزائل میدان جنگ میں فوج کی پیش قدمی کوروکنے کیلیے استعمال ہوںگے یعنی یہ نیوکلیائی بم چھوٹے ہوںگے جودشمن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں