پاکستان پڑوسیوں کے دشمن گروپوں کیخلاف کارروائی کرےامریکا

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے اقدامات سے حکومتی کنٹرول بحال ہوا، محکمہ خارجہ


Online July 21, 2016
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے اقدامات سے حکومتی کنٹرول بحال ہوا، محکمہ خارجہ فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے اقدامات کر رہا ہے تاہم اُسے دہشت گرد گروپوں پر توجہ دینی ہوگی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی کیخلاف سنجیدہ اور پائیدار مہم شروع کررکھی ہے اور دہشتگردی سے خودبھی نقصان اٹھا رہا ہے، پاکستان نے ضرب عضب اوردیگر آپریشنزسے دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کیے ہیں اور ایسے علاقوں میں حکومتی کنٹرول بحال کیا ہے۔

بیان میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پڑوسیوں کو ہدف بنانے والے گروپوں کیخلاف بھی کارروائی کرے۔ امریکی حکام نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان کو سراہتے ہیں جس میں انھوں نے تمام حکومتی اداروںکو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں