گوگل نے مودی کو10بڑے مجرموں میں شامل کر لیا بھارت کا ادارے کو نوٹس

اس سے پہلے بھارت نے سرچ انجن کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل کو خط لکھ کر یہ پوسٹ ہٹانے کی اپیل بھی کی تھی۔


Online July 21, 2016
اس سے پہلے بھارت نے سرچ انجن کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل کو خط لکھ کر یہ پوسٹ ہٹانے کی اپیل بھی کی تھی۔: فوٹو: فائل

گوگل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں شامل لیا ہے جس کے بعدبھارتی عدالت نے گوگل کے سی ای او کو نوٹس بھیج دیا۔

گوگل میں دنیا کے10 بڑے مجرموں کو تلاش کریں تو ایک نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی آتا ہے۔ وزیراعظم کی ساکھ خراب کرنے پر الہ اباد کی عدالت نے گوگل کے سی ای او اور بھارت میں گوگل ہیڈ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

کیس کی آئندہ سماعت31 اگست کو ہو گی۔ اس سے پہلے بھارت نے سرچ انجن کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل کو خط لکھ کر یہ پوسٹ ہٹانے کی اپیل بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں