زرمبادلہ ذخائر2 کروڑ 85 لاکھ ڈالر اضافے سے 23 ارب 9 کروڑ 14لاکھ ڈالر ہو گئے

مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 18ارب 7 کروڑ 74لاکھ ڈالر ہے


Business Desk July 22, 2016
مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 18ارب 7 کروڑ 74لاکھ ڈالر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 15 جولائی 2016 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران 2کروڑ 85لاکھ ڈالر کے اضافے سے 23 ارب 9 کروڑ 14لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت2کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی کے نتیجے میں 18 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 18ارب 7 کروڑ 74لاکھ ڈالر رہ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کے اضافے کے باعث4ارب 95 کروڑ 85 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 1کروڑ40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ ہفتے کے دوران ایس بی پی نے بیرونی قرض سروسنگ کی مد میں 6 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں