قائمہ کمیٹی کی ریڈیو لائسنس کے اجرا اور فیس میں اضافے کی مخالفت

معیاری ڈراموں کی تیاری کیلیے وزارت اطلاعات کو پی ٹی وی کو فنڈز فراہم کرنیکی ہدایت


Sana News November 30, 2012
معیاری ڈراموں کی تیاری کیلیے وزارت اطلاعات کو پی ٹی وی کو فنڈز فراہم کرنیکی ہدایت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے حکومت کو بھارتی ثقافتی یلغار روکنے کے لیے معیاری ڈراموں اور دیگر پروگراموں کی تیاری کے لیے متعلقہ اداروں کو تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری ٹھوس اور مئوثر اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے خلاف ضابطہ بھارتی چینلز دکھائے جانے کے سدباب کیلیے بھی سخت اقدامات کی سفارش کرتے ہوئے اس کے بارے میں سب کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دیدی ہے۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کی ریڈیو لائسنس کے اجرا اور فیس میں اضافے کی تجویز کی بھی مخالفت کردی ہے ۔ اس سے پہلے کمیٹی نے متفقہ طور پر حکومتی تجویز کی حمایت کی تھی۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کی چیئر پرسن بیلم حسنین کی صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ کراچی میں پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے مراکز کی کارکردگی کے بارے میں سب کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ،سیکریٹری اطلاعات نے کمیٹی کو اشتہارات کے اجرا کے بارے میں حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے معیاری ڈراموں کی تیاری کے لیے وزارت اطلاعات کو پی ٹی وی کو فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی نے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ادائیگیوں کے درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں