خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 2ڈالر فی بیرل کمی

برینٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر میں ترسیل کے لیے قیمت 1.92ڈالر کی کمی سے 45.69 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔


Business Desk July 24, 2016
برینٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر میں ترسیل کے لیے قیمت 1.92ڈالر کی کمی سے 45.69 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کم وبیش 2ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں آگ اور نائیجیریا میں پائپ لائنوں پر شرپسندوں کے حملوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سپلائی خدشات نے جون میں قیمتیں 50ڈالر فی بیرل سے بھی آگے پہنچا دی تھیں تاہم یہ خدشات زائل ہونے کے بعد سے قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے آئندہ ماہ فراہمی کے لیے نرخ 1.76ڈالر فی بیرل کی کمی سے 44.19 ڈالر فی بیرل ہو گئے جبکہ لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر میں ترسیل کے لیے قیمت 1.92ڈالر کی کمی سے 45.69 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں