با مقصد فلمسازی ہی پاکستانی فلم انڈسٹری کی ساکھ بحال کرسکتی ہے مومل شیخ

بالی ووڈ بلاشبہ ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں کےفلم میکر پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، مومل شیخ


Cultural Reporter July 25, 2016
’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ 19اگست کو بھارت کے علاوہ پاکستان ڈسٹری بیوشن کلب کے بنیر تلے ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

سنیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی ڈبیو بالی ووڈ فلم ''ہیپی بھاگ جائیگی'' 19اگست کو ریلیز ہوگی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیانا پینتی، جمی شیرگل ، علی فضل،اشو شرما،پلوش مشرا جب کہ جاوید شیخ خود بھی اہم رول کر رہے ہیں۔اس کے رائٹر ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جن کی ''دولہا مل گیا'' کے بعد بطور ڈائریکٹر یہ دوسری فلم ہے ۔

اس کے علاوہ ''زندگی راک'' ،''دل دیا ہے'' اور ''شوبز'' رائٹر ریلیز ہوچکی ہیں۔مومل شیخ کی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں اس دلکش انداز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔مومل شیخ فلمی کیرئیر کا آغاز بالی ووڈ فلم سے ہونے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک معیار ہی اولین ترجیح ہے، بالی ووڈ بلاشبہ ایک بڑی فلم انڈسٹری ہے جہاں کے فلم میکر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی صلاحیتوں کے معترف ہے۔ وہاں پر کام آپ کو کسی سفارش کی بجائے صرف میرٹ پر ملتا ہے۔

میرے والد جاوید شیخ جنھیں بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے،وہ بھی اس فلم میں میرے ساتھ ہیں یہ اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں کہ فلمی کیرئیر کا آغاز ان کے ساتھ ہورہا ہے۔ مومل شیخ نے کہا کہ بامقصد فلم میکنگ ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی ساکھ بحال کرسکتی ہے،بالی ووڈ کی طرح ہمارے ہاں بھی بہترین کام ہورہا ہے۔

یہاں بھی اگر مجھے کوئی اچھی آفر ہوئی تو پہلی فرصت میں کروں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارے والد نے ہم بہن بھائیوں کے درمیان کبھی فرق نہیں رکھا البتہ اچھے اور برے کی تمیز کے بارے میں ضرور بتایا ۔''ہیپی بھاگ جائے گی'' کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد پرستاروں اور دوست واحباب کی طرف سے مبارکباد کی کالیں اور ای میلز موصول ہورہی ہیں۔ واضح رہے ''ہیپی بھاگ جائے گی'' 19اگست کو بھارت کے علاوہ پاکستان ڈسٹری بیوشن کلب کے بنیر تلے ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں