موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ

گزشتہ سال شدید بارشوں سے 75 ہزار ایکڑ رقبے کا نقصان ہوا جس ڈیرہ لاکھ کاٹن کی بیلز کا نقصان ہوا ہے


اظہر جتوئی July 25, 2016
بارش کا وقفہ اگر دس پندرہ دن ہو تو بہتر ہوتا ہے، ورنہ کھاد اسپرے سمیت دیگر فیلڈ آپریشن نہیں ہو سکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

MOMBASA, KENYA: ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال ہونے والی بارشوں سے ابھی تک فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، تاہم مسلسل بارشوں سے گزشتہ سال کی نسبت شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

اگلے ہفتے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذیلی ادارے این اے آر سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عظیم نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال مون سون کے موسم میں اچھی بارشیں ہو جاتی ہیں، اس دفعہ ابھی تک شدید بارشیں نہیں ہوئیں، اچھی بارشیں ہوئی ہیں، ان کی فریکوینسی بہت بہتر ہے، کیونکہ وقفے وقفے سے بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصلوں پر بھی منفی اثرات نہیں پڑے، تاہم اگلے ہفتے سے شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

اس کے فصلوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت ٹیکسٹائل کے کمشنر کاٹن ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ گزشتہ سال شدید بارشوں سے 75 ہزار ایکڑ رقبے کا نقصان ہوا جس ڈیرہ لاکھ کاٹن کی بیلز کا نقصان ہوا ہے، رواں سال بیس فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، کپاس ایک حساس پودا ہے، خاص حد سے زیادہ بارش نقصان دہ ہے، اگر کاٹن کے کھیت میں 24گھنٹے پانی کھڑا ہو جائے تو نقصان دہ ہوتا ہے اور پودے مرجھانا شروع کر دیتے ہیں، بارش کا وقفہ اگر دس پندرہ دن ہو تو بہتر ہوتا ہے، ورنہ کھاد اسپرے سمیت دیگر فیلڈ آپریشن نہیں ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں