تبدیلی کا فیصلہ قائم علی شاہ کی خواہش پر کیا گیا پارٹی ذرائع

صحت کے مسائل کے سبب اب حکومتی معاملات کے بجائے پارٹی کی سطح پر اپنی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں، ذرائع


عامر خان July 25, 2016
صحت کے مسائل کے سبب اب حکومتی معاملات کے بجائے پارٹی کی سطح پر اپنی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ان کی خواہش پر کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پارٹی قیادت سے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ صحت کے مسائل کے سبب اب حکومتی معاملات کے بجائے پارٹی کی سطح پر اپنی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔ پارٹی قیادت نے دبئی اجلاس میں قائم علی شاہ کی خدمات کو سراہا۔

قائم علی شاہ کا شمار پیپلز پارٹی کے شمار بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ وہ 1967 میں پی پی میں شامل ہوئے، وہ 6 مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن اور سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں، قائم علی شاہ 1988 سے1990 اور 2008 سے 2013 تک بھی وزیراعلی ٰ سندھ رہے ہیں اور اب تیسری مرتبہ 2013 سے وزیراعلی سندھ کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ دبئی سے واپسی کے بعد اپنا استعفیٰ جلد پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای کو پیش کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین سندھ حکومتکے بعض وزراء کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں