زیریں سندھ پی پی کے یوم تاسیس پر تقریبات کا انعقاد

کارکنوں نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر پارٹی کو مضبوط بنایا، مقررین


Nama Nigaran December 01, 2012
پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کی جانب سے صوبائی وزیر صادق میمن کی رہائشگاہ پر یوم تاسیس منایا گیا۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی کے45 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک بھی کاٹے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نواب شاہ کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی کے 45 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی، جس سے پارٹی کے ضلعی صدر و ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، قاسم بروہی، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر پھلوان خان زرداری، میر خسرو رند، سیف اللہ شوری، رانو خان شوری، حسین کیریو، اے دی رند اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر پارٹی کو مضبوط بنایا۔

02

پیپلز پارٹی آج بھی ملک بھر میں سب سے بڑی اور مقبول ترین پارٹی ہے، تقریب میں شریک کارکن وقفے وقفے سے پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ تقریب میں ایم پی اے غلام قادر چانڈیو نے کیک کاٹا۔ پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کی جانب سے صوبائی وزیر صادق میمن کی رہائشگاہ پر یوم تاسیس منایا گیا جس میں تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ ایم پی اے حاجی عثمان جلبانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید نے ملک میں غریب عوام کی خدمت کی۔

قائد عوام اور شہید رانی عوام کے دلوں پر چھائے ہوئے تھے اور آج تک چھائے ہوئے ہیں مگر ملک دشمنوں کو یہ بات پسند نہیں تھی اس لیے بھٹو خاندان کو شہید کروادیا گیا۔ سیکریٹری اطلاعات امتیاز قریشی ، اربب وزیر میمن، غلام قادر پلیجو، بابو غلام حسین نے بھی یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں