ٹیسٹ وکٹوں کی ڈبل سنچری ناتھن لیون پہلے آسٹریلوی آف اسپنر بن گئے

ناتھن لیون نے 200 وکٹوں کا ہندسہ اپنے 55 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا


Sports Desk/AFP July 29, 2016
ناتھن لیون نے 200 وکٹوں کا ہندسہ اپنے 55 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی اسپنرناتھن لیون نے ٹیسٹ وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے اپنے ملک کے پہلے آف اسپنر ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دھنانجایا ڈی سلوا کو آؤٹ کرکے وہ اس سنگ میل پر پہنچے۔

لیون سے کافی پہلے آسٹریلیا کے سابق آف اسپنر ہیو ٹرمبل کی 141 وکٹوں کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں، انھوں نے سری لنکا کے خلاف گال میں 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا، یہ ان کے کیریئر کا 55 واں ٹیسٹ ہے۔ اس میچ میں کوشل مینڈس نے تیسرے دن کے اختتام تک ناٹ آؤٹ 169 رنز بنائے، وہ آسٹریلیا کے خلاف 150 پلس کی اننگز کھیلنے والے دوسرے نوجوان کھلاڑی بنے، انھوں نے 21 برس اور177 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا، گریم پولاک نے 19 برس اور 331 دن کی عمر میں ایڈیلیڈ میں 1963-64 میں 175 رنز بنائے تھے۔

مینڈس سری لنکا کی جانب سے کینگروز کے خلاف سنچری جڑنے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے، آسٹریلیا سے میچ میں کسی بھی سری لنکن کا ہوم گراؤنڈ پر انفرادی اسکور 137 اسانکا گروسنہا نے کولمبو میں1992 میں اسکور کیا تھا۔یہ تیسرا موقع ہے جب کسی سری لنکن بیٹسمین نے چھکے کے ساتھ پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی، ان سے قبل دلیپ مینڈس اور اروندا ڈی سلوا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں