طالبان کا حمایتی نہیں معصوم لوگوں کے قاتل دہشت گرد ہیں عمران خان

دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں، تحر یک انصاف نے ہمیشہ دہشت گر دی کی مذمت کی، گزشتہ 10 سال کے بیان دیکھ لیں


INP/Net News July 29, 2016
زرداری جیسے کرپٹ مغرب کی حمایت کیلیے لبرل بنتے ہیں، دارالعلوم حقانیہ جہادی یونیورسٹی تھی تو ماضی میں بند کیوں نہیں کیا فوٹو: فائل

تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آصف زرداری کے دارالعلوم حقانیہ الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں جو مغربی حمایت کیلیے خود کو لبرل ظاہرکرتے ہیں۔

عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ طالبان کا حمایتی نہیں بلکہ اُن کو دہشت گرد سمجھتا ہوں جوکوئی بھی معصوم لوگوں کو قتل کریں وہ دہشت گرد ہیں اورانکا خاتمہ ہونا چاہیے، تحر یک انصاف نے ہمیشہ دہشتگر دی کی کھل کر مذمت کی ہے اور ہم معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے طالبان کو دہشت گرد کہتے ہیں اور ایسے دہشت گرد امن اور انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل احمقانہ بات ہے کہ میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہوں۔ دارالعلوم حقانیہ جہادی یونیورسٹی ہے توسابقہ حکومتوں کو اسے بند کرنا چاہیے تھا، وہ اس بارے میں کیوں خاموش رہے ہیں؟۔ ہم نے دارالعلوم حقانیہ کو بطور مرکزی دھارے میں لانے اور مدرسہ اصلاحات کیلیے فنڈز دیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے عمران خان نے آصف زرداری کے دارالعلوم حقانیہ الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں جو مغربی حمایت کیلیے خود کو لبرل ظاہرکرتے ہیں، طالبان سے میرے تعلقات کی خبریں انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ ان میں صداقت نہیں ،میرے گزشتہ 10سال کے بیانات کو دیکھ لیا جائے، میری نظر میں طالبان دہشت گرد گروپ ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے توہین رسالت قانون پر بھی اظہار خیال کیا، اُن کا مکمل انٹرویو آج رات نشر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں