سری لنکاسے3جہازلینے کیلیے پی آئی اے نے معاہدہ کرلیا

یہ ایئرکرافٹ بلکل نئے ہیں جو پی آئی اے پریمیئر سروس کیلیے استعمال کیے جائیں گے


Khabar Nigar July 30, 2016
یہ ایئرکرافٹ بلکل نئے ہیں جو پی آئی اے پریمیئر سروس کیلیے استعمال کیے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا سری لنکا سے 3 مسافر جہاز لیز پر حاصل کرنے کا معاہدہ طے پاگیا جو 14 اگست کو شروع ہونے والی پی آئی اے پریمیئر سروس میں استعمال کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کولمبو میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برینڈ اور سری لنکن ایئر لائن کے چیئرمین اجیت دیاس، سی ای او کیپٹن سرن رتوات سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، دونوں ملکوں کی ایئرلائنز کے حکام نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق سری لنکن ایئرلائن کا1 اے330 مسافر ایئرکرافٹ آئندہ ہفتے فراہم کیا جائے گا جبکہ باقی 2 جہاز آئندہ ماہ دیے جائیں گے، یہ ایئرکرافٹ بلکل نئے ہیں جو پی آئی اے پریمیئر سروس کیلیے استعمال کیے جائیں گے جس کا باقاعدہ آغاز 14 ست کو ہورہا ہے۔

ابتدائی طور پر نئے ایئرکرافٹ پی آئی اے پریمیئر سروس میں لندن کے روٹ پر چلائیں جائیں گے، ہفتے میں 6 پروازیں ہوں گی، 3 اسلام آباد اور 3 لاہور سے لندن کے درمیان چلیں گی۔ پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی کے مطابق پی آئی اے پریمیئر سروس میں مزید نئے طیارے شامل کیے جائیں گے اور دیگر ممالک کے درمیان بھی پی آئی اے اپنی سروس کو اسی طرز پر بہتر بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں