احمد زئی وزیر قبائل نے محسود قبائلیوں کو وانا چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا

جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 دسمبرکے بعد جو بھی محسود قبیلے کے فرد یا شدت پسند کو پناہ دے گا اسے 10 لاکھ روپے جرمانہ۔۔۔


Zulfiqar Ali December 01, 2012
جرگے میں احمد زئی قبائل کے 120 عمائدین، مشران اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ فوٹو: اے ایف پی

طالبان کمانڈر ملا نذیر پر خودکش حملہ کے بعد احمد زئی زیر قبائل کے مشترکہ جرگے نے محسود قبیلے کے افراد کو جنوبی وزیرستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

وانا کے رستم بازار میں منعقدہ مشترکہ جرگے میں احمد زئی قبائل کے 120 عمائدین، مشران اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملا نذیر بھی موجود تھے۔ جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد فوری طور پر وانا اور شکئی سے چلے جائیں۔ 5 دسمبر کے بعد جو بھی محسود قبیلے کے فرد یا شدت پسند کو پناہ دے گا اسے 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور اس کا گھر بھی منہدم کردیا جائے گا۔

سزا پر عملدرآمد وانا کے علاقے کری کوٹ، شکئی، اعظم وارسک، اسپن اور توئی کھلا میں ہوگا۔

واضح رہے کہ 29 نومبر کو وانا میں طالبان رہنما ملا نذیر پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں