ملک کا بیڑہ غرق ہو گیا فوج آئی تو مٹھائیاں بٹیں گی پرویز مشرف

وسیم اختر کیس سے کوئی تعلق نہیں، دھرنے والے ڈی میں کھیلتے ہیں گول نہیں کرتے


Online August 01, 2016
لشکر طیبہ والے دہشت گرد نہیں ہیں، لوگ اور زیادہ لشکر طیبہ میں جائیںگے، پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ8 سال میں ملک کابیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، فوج آئی تو مٹھائیاں تقسیم ہوں گی ،وسیم اختر کیس سے کوئی تعلق نہیں، دھرنے والے ڈی میں کھیلتے ہیں، گول نہیں کرتے،پاکستان کو توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ملکی سالمیت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سانحہ 12مئی کے حوالے سے کچھ ہوا تو دیکھا جائے گا۔ 12مئی کے معاملات کا فیصلہ حکومت کر رہی تھی، صدر کا فیصلہ نہیں تھا، جنرل راحیل شریف سب سے مقبول ترین آرمی چیف ہیں، پہلے ہی رائے دے چکا ہوں کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہیے اور انھیں نہیں جانا چاہیے، تبدیلی ملک کا تقاضہ ہے، ملک میں ترقی خوشحالی سویلین حکومت نہیں دے سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی صرف فوجی ادوار میں آتی ہے لیکن مارشل لاپر یقین نہیں رکھتا اور اس سسٹم کوتبدیل ہونا چاہیے، سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ملک کو لیڈر کی ضرورت ہے، اپنی جائیداد ضبطگی کے حوالے سے عدالت میں جاؤں گا۔

پرویز مشرف نے کہاکہ دھرنے والے ڈی میںکھیلتے ہیں گول نہیں کرتے ،ڈی میں آنے کا مقصد فیل ہو جاتاہے جب گول نہ کیا جائے۔ میری کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے، کیسزبھگت رہاہوں، مزیدکورٹ میں کیا جائیں، عدالتیں فوری انصاف کریں گی تو 10 بار عدالتوں میں جاؤں گا، چاہتا ہوں فوری انصاف ہو۔ انھوں نے کہا کہ 8سال سے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، فوج آئی تو مٹھائیاں بٹیں گی، یہاں ٹینکوں کو اورتیزی سے چلایا جائے گا، بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، مودی پاکستان کو ختم کرنے کی باتیں کرتا ہے اور بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچتا ہے، لشکر طیبہ والے دہشت گرد نہیں ہیں، لوگ اور زیادہ لشکر طیبہ میں جائیںگے، لشکر طیبہ طالبان اور القاعدہ کے ساتھ نہیں ہے۔ سابق صدرنے کہاکہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کی حمایت کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں