فلم کی طرح ڈرامہ بھی خطرے میں آجائے گا غلام محی الدین

جس طرح فلم میں کہانی کا فقدان تھا اب ڈرامے میں بھی دکھائی دینے لگا ہے ۔


Umair Ali Anjum December 02, 2012
جو توانائی فلم اورٹی وی کے فنکاروں میں دکھائی دیتی تھی اب نظر نہیں آتی، غلام محی الدین ۔ فوٹو : فائل

معروف اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کے ہمارے ہاں موضوعات سے ہٹ کر ڈرامے بنائے جا رہے ہیں۔

جس طرح فلم میں کہانی کا فقدان تھا اب ڈرامے میں بھی دکھائی دینے لگا ہے لو گ اپنے مرکز پہ رہ کر کچھ اچھا دیکھنا چاہتے ہیں جو ہم دکھا نہیں رہے نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کے جو توانائی فلم اورٹی وی کے فنکاروں میں دکھائی دیتی تھی اب نظر نہیں آتی اس کی وجوہات کو تلاش کر کے خامیوں کو دور کیا جائے تو بہتر ہے۔

انھوں نے بتایا کے میں ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس میں مختلف سیاسی کردار ہیں انھیں فنکاروں نے بہت خوبصورتی سے نبھایا ہے یہ اپنے انداز کی نئی اور منفرد فلم ہوگی اس فلم میں عوام کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے تعلیم ،قانون، اورٔدیگر اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے فلم جنوری تک منظر عام پر آجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں