نمود و نمائش ختم اور شادی سادگی کے ساتھ کرنی چاہیے ریما

میری شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی، ریما


این این آئی August 02, 2016
میری تمام بہنوں کی شادیاں بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھیں، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار ریما نے کہا ہے کہ شادیوں پر نمود و نمائش کا سلسلہ ختم کر کے سب کو سادگی کے ساتھ شادی کرنی چاہیے ۔

اسلام میں بے جا نمود و نمائش کی شادیوں کو منع کیا گیا ہے البتہ ولیمہ آپ اپنی حیثیت کے مطابق کر سکتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میری شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی ، امریکا میں ایک مسجد میں نکاح کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری تمام بہنوں کی شادیاں بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھیں مگر میری شادی پر ڈھولک بھی نہیں بجایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں