محدود وسائل کے باعث بھارتی فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے جمال شاہ

ہم چاہے کتنی بھی اچھی فلم بنا لیں اگر سنیماؤں پر ہمیں وقت نہیں دیا جائے تو فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں، اداکار


Cultural Reporter August 02, 2016
جمال شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فلموں پر فوری طور پر تفریحی ٹیکس عائد کیا جائے فوٹو : فائل

ہم ہرگز بھارتی فلموں سے خوف زدہ نہیں بلکہ ان کی فلموں کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکتے ہیں لیکن ہمارے پاس وسائل محدود ہیں،ہمارے ہی ملک میں ہماری ہی فلموں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جارہا ہے، سنیماؤں پر ہمیں وقت نہیں دیا جارہا،اگر ہمیں بھی بھارتی فلموں کی طرح وقت دیا جائے تو ہم ثابت کریں گے کہ ہماری فلمیں بھی اچھا بزنس کرسکتی ہیں۔

یہ بات ملک کے معروف اداکار اور فلم ریوینج آف داورتھ لیس کے ڈائریکٹر جمال شاہ نے گزشتہ روز کراچی کے مقامی سنیما میں اپنی نئی فلم کے پریس شو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا کہ ہم چاہیے کتنی بھی اچھی فلم بنا لیں اگر سنیماؤں پر ہمیں وقت نہیں دیا جائے گا تو فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں ہوگی۔

بھارتی فلموں کی نمائش اب ہمارے لیے ایک چیلنج بنتا جارہا ہے،فلم انڈسٹری نے اگر سنجیدگی سے اس پر غور نہیں کیا تو مستقبل میں ہماری انڈسٹری کو نقصان پہنچ سکتا ہے،جمال شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فلموں پر فوری طور پر تفریحی ٹیکس عائد کیا جائے،انھوں نے کہا میری فلم سوات آپریشن کے پس منظر میں بنائی گئی ہے اس فلم میں ایوب کھوسہ، فردوس جمال، نجیب اﷲ انجم، شامل خان، مائرہ خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔