دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں میں پاکستان شامل ہےبرطانوی ادارہ

پاکستان میں پیداواری اور تعمیراتی شعبے زیادہ ترقی کرتے نظر آرہے ہیں، رپورٹ


Monitoring Desk August 02, 2016
پاکستان میں پیداواری اور تعمیراتی شعبے زیادہ ترقی کرتے نظر آرہے ہیں، رپورٹ: فوٹو: فائل

LONDON: برطانوی ادارہ کے مطابق دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں میں پاکستان شامل ہے۔

برطانوی معاشی تحقیقی ادارے بی ایم آئی ریسرچ نے دنیا کی10 ابھرتی معیشتوں کی فہرست جاری کی ہے۔ جو آئندہ دس برسوں میں تیزی سے ابھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان ممالک میں پاکستان، بنگلادیش ، مصر ، ایتھوپیا ، انڈونیشیا ، کینیا ، میانمار ، نائجیریا ، فلپائن اور ویت نام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیداواری اور تعمیراتی شعبے سب سے زیادہ ترقی کرتے نظر آرہے ہیں۔ پاکستان آئندہ برسوں میں پیداواری مرکز کے طور پر ابھرے گا جبکہ ٹیکسٹائل اور کارسازی زیادہ تیزی سے ترقی کرتے نظرآرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں