سیکیورٹی اقدامات صنعتی زونز اور مارکیٹوں میں مزید1500 کیمرے نصب ہونگے

منصوبے میں حکومت سندھ ،صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز اور مقامی کمیونٹی کااشتراک ہوگا،پروجیکٹ پر2 ارب روپے خرچ ہونگے.


عامر خان December 02, 2012
شہر بھر میں5000کیمرے نصب ہونگے،پہلے مرحلے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت 1000کیمرے نصب کیے جاچکے فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی ہدایت پر حکومت سندھ سی سی ٹی وی کیمرہ پروجیکٹ کے تحت کراچی کے تمام صنعتی زونز ، اہم مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر آئندہ 6 ماہ میں مزید 1500کیمروںکی تنصیب کرے گی۔

یہ کیمرے کمیونٹی پولیسنگ نظام کے تحت لگائے جائیں گے،اس پروجیکٹ میں حکومت سندھ کے ساتھ صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز اور مقامی کمیونٹی کااشتراک ہوگا،اس پروجیکٹ پر2 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے طویل المدت پالیسی مرتب کرنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایات جاری کردی ہیں،اس پالیسی کے تحت حکومت سندھ نے سی سی ٹی وی کیمرہ پروجیکٹ تیار کیا ہے۔

m12

اس پروجیکٹ کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں آئندہ 2 برسوں میں 5000کیمروں کی تنصیب کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے،اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں شہر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت 1000کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں،پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں شہر کے اہم صنعتی زونز سائٹ، کورنگی، لانڈھی، ایف بی ایریا اور نارتھ کراچی میں700سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جنوری2013 کے دوسرے ہفتے میں شروع کردیاجائیگا۔

جبکہ تیسرے مرحلے میںایسٹ زون کی اہم مارکیٹوں اور علاقوںمیں300، سائوتھ زون کے تجارتی و کاروباری مراکز اور علاقوں میں350 اور ویسٹ زون میںکی مارکیٹوں اور علاقوں میں150کیمرے نصب کیے جائیں گے،کمیونٹی پولیسنگ نظام کے تحت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ وسیم احمد کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جارہی ہے،اس کمیٹی میںپولیس، رینجرز، سی پی ایل سی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹریز ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، صنعتی زونز کی ایسوسی ایشن کے نمائندے، آل کراچی تاجراتحاد اور کمیونیٹی کے نمائندے شامل کیے جائیں گے۔

m13

اس کمیٹی کی مشاورت سے ان کیمروں کی تنصیب کی جائے گی،ان کیمروں کو براہ راست پولیس ، سی پی ایل سی اور کے ایم سی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمروں کی تنصیب کے اخراجات حکومت سندھ اور کمیونیٹی برداشت کرے گی،اس حوالے سے اخراجات کے تعین کے لیے کمیٹی کی مشاورت سے فارمولا طے کیا جائے گا۔

ان کیمروں کی تنصیب کا کام جولائی2013 تک مکمل کرلیا جاے گا،ان کیمروں کی تنصیب سے کراچی میں قیام امن ،جرائم پیشہ عناصر پر نگاہ رکھنے اوران کی نشاند ہی میں مدد ملے گی،ان کیمروں سے ٹریفک کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں