صدرزرداری کی مفاہمتی پالیسی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہیں

سندھ میں بلدیاتی نظام پرسیاست کرنیوالے کالاباغ ڈیم پرکیوں خاموش ہیں، شاہدخان


Express News Desk December 03, 2012
رکن سندھ اسمبلی شاہد خان تھیم نے کہا کہ پی پی پی حکومت کیخلاف نعرے لگانے والے شہبازشریف کے کالاباغ ڈیم کی تعمیرکیلیے دیے گئے بیان پرکیوں خاموش ہیں۔ فوٹو: فائل

رکن سندھ اسمبلی شاہد خان تھیم نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم سندھ کے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے، سندھ میں بلدیاتی نظام پرسیاست کرنیوالے کالاباغ ڈیم پرکیوں خاموش ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے طیب تھیم میں میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت کیخلاف نعرے لگانے والے شہبازشریف کے کالاباغ ڈیم کی تعمیرکیلیے دیے گئے بیان پرکیوں خاموش ہیں ، سندھ کے عوام ان کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ انکاکہناتھاکہ مخالفین جانتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اوراس خوف میں مبتلا سیاستدانوں نے بلاجوازحکومت کے خلاف ہڑتالوں، دھرنوں کا سلسلہ شروع کیاہے۔

صدرپاکستان آصف علی زرداری کی مفاہمت کی کامیاب پالیسی کے بعدمخالفین بوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں ۔انکا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے ضلع سانگھڑ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جن میں ٹنڈو آدم میں 2اوور ہیڈ برج ، جنرل بس اسٹینڈ ، پبلک اسکول کے علاوہ پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی گئیں جس سے ہمارے دیہات کا شہروں سے رابطہ بہترہواہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں