بالی ووڈ فلمیں ذہنی تفریح مہیا نہیں کررہیں عرفان خان

علاقائی سنیما اپنی فلموں میں علاقائی مسائل کی بات کرتا ہے، اداکار


Showbiz Desk August 09, 2016
2000میں کیریئر کے مشکل دور سے گزرا لیکن 2001میں فلم ’’واریئر‘‘نے کایا پلٹ دی، عرفان خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلمیں ناظرین کو ذہنی تفریح مہیا نہیں کرپا رہی ہیں۔

یہ بات انھوں نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عرفان خان کا کہنا تھا کہ کمرشل ہندی فلمیں اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کر پاتیں۔آج کے دور میں کہانی کہنے کا طریقہ بدل رہا ہے۔نوجوان ناظرین ہالی ووڈ فلمیں زیادہ پسندکررہے ہیں، کیونکہ بالی ووڈ فلم ذہنی تفریح مہیا نہیں کر پا رہیں جب کہ ہالی ووڈ میں فلمیں صرف وقت گزارنے کا ذریعہ نہیں بلکہ وہ اس سے زیادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ علاقائی سنیما اپنی فلموں میں علاقائی مسائل کی بات کرتا ہے اور ان موضوعات کا احاطہ کرتا ہے جو لوگوں کی فکر کے موضوع ہیں۔وہیں ہندی کمرشیل سنیما ان موضوعات کو بہت سادہ بنا دیتا ہے۔یہ اہم موضوعات پر مزید بات نہیں کرتا اور نہ ہی اپنی توجہ مرکوزکرپاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں