آپ خوش نصیب ہیں یا بدنصیب خود ہی جان لیجئے

خوش نصیبی یا بدنصیبی کا تعلق نہ تو ہمارے ستاروں سے ہے اور نہ ہاتھ کی لکیروں سے، بلکہ ہمارے سوچنے کے انداز سے ہے۔


علیم احمد September 09, 2016
خوش قسمتی اور بدقسمتی میں ہاتھوں کی لکیروں اور ستاروں کا عمل دخل، آپ کے خیالات کے برعکس ہے۔ (فوٹو: فائل)

DUBAI: خوش نصیبی یا بدنصیبی کا تعلق نہ تو ہمارے ستاروں سے ہے اور نہ ہاتھ کی لکیروں سے، بلکہ ہمارے سوچنے کے انداز سے ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو اِن بارہ سوالوں کے جوابات دیجئے اور خود جان لیجئے۔

ان میں سے ہر سوال ایک بیان پر مشتمل ہے۔ آپ کسی بیان سے کس حد تک متفق یا غیر متفق ہیں، یہ جاننے کے لئے آپ کے ہر جواب کو 1 سے 5 تک نمبر دیئے گئے ہیں؛ اور ہر نمبر کا مطلب کچھ یوں ہے:










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ میں ان تمام بیانات پر اپنا ردِعمل لکھئے اور آخر میں دیئے گئے نتائج سے موازنہ کرکے دیکھئے کہ آپ خوش نصیبوں میں شمار ہوتے ہیں یا بدنصیبوں میں، اور ایسا کیوں ہے۔

1۔ میں کبھی کبھار بس میں جاتے یا قطار میں لگے ہوئے اجنبیوں سے بات چیت کرلیتا ہوں۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

2۔ میرا یہ رجحان نہیں کہ آنے والی زندگی کے بارے میں فکر و پریشانی کا شکار ہوجاؤں۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

3۔ میں نت نئے تجربات کے لئے خود کو تیار رکھتا ہوں۔ مثلاً نئے لوگوں سے ملنا، نئے کھانے چکھنا یا کچھ نئے کام کرنا وغیرہ۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

4۔ میں عموماً اپنے اندرونی احساسات اور ''چھٹی حس'' کی بات مانتا ہوں۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

5۔ میں نے اپنی استعدادِ کار بڑھانے کیلئے کچھ طریقے آزمائے ہیں۔ مثلاً مراقبہ یا کسی پُرسکون جگہ پر بیٹھ کر توجہ مرکوز کرنا۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

6۔ میں کم و بیش ہر وقت یہ توقع رکھتا ہوں کہ مستقبل میں میرے ساتھ اچھی باتیں ہوں گی۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

7۔ میں زندگی سے جو کچھ چاہتا ہوں، اسے حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ چاہے کامیابی کا امکان بہت کم ہی کیوں نہ ہو۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

8۔ میں توقع رکھتا ہوں کہ جن لوگوں سے میں ملوں گا وہ خوشگوار، دوستانہ اور مددگار طبیعت کے ہوں گے۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

9۔ چاہے میرے ساتھ کچھ بھی ہوجائے، میں ہمیشہ روشن پہلو ہی دیکھتا ہوں۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

10۔ مجھے یقین ہے کہ ناخوشگوار واقعات بھی طویل مدتی پیمانے پر میرے لئے مفید ثابت ہوں گے۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

11۔ میں آزمائے ہوئے کو نہیں آزماتا۔ اگر کوئی چیز ماضی میں کارآمد ثابت نہیں ہوئی تو میں آئندہ بھی اس سے کام لینے کا نہیں سوچوں گا۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

12۔ میں ماضی میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔










1۔ بالکل غیرمتفق 2۔غیرمتفق 3۔ پتا نہیں 4۔ متفق 5۔ بالکل متفق

درجہ بندی کیجئے

بیان 1 تا 3: اس حصے میں 12 کا مجموعی اسکور اچھا ہے، جبکہ اگر آپ کے حاصل کردہ نمبر 8 یا اس سے کم ہیں تو یہ کم اسکور ہے۔ خوش قسمت لوگوں کا اسکور زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ نت نئے تجربات کرنے اور اتفاقی مواقع کے لئے تیار رہتے ہیں۔ وہ بدنصیب افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ پُرسکون اور ایکسٹروورٹ (بروں بیں) ہوتے ہیں۔

بیان 4 تا 5: یہاں 8 یا زیادہ اسکور اچھا ہے، جبکہ 2 سے 4 تک اسکور کم ہے۔ بدنصیب افراد کا اسکور کم ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے ''اندر کی آواز'' پر توجہ نہیں دیتے۔ ان کے برعکس خوش قسمت لوگ اپنے اندرونی احساسات پر متوجہ ہوتے ہیں اور اس صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔

بیان 6 تا 8: یہاں آپ کا مجموعی اسکور 9 تک ہو تو کم ہے، جبکہ 12 یا اس سے زیادہ اسکور اچھا ہے۔ خوش قسمت لوگ اس حصے میں زیادہ اسکور کرتے ہیں کیونکہ انہیں مستقبل کے خوشگوار ہونے کا یقین ہوتا ہے۔ ان ہی توقعات کے سہارے وہ آنے والے کل کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

بیان 9 تا 12: اس حصے میں 10 تک اسکور کم، جبکہ 17 یا زیادہ کا اسکور اچھا ہے۔ ان چاروں بیانات کے جواب میں خوش قسمت افراد کا اسکور زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ غیر محسوس طور پر نفسیاتی تدابیر اختیار کرکے آزمائش تک سے استفادے کی راہ نکال لیتے ہیں۔

مجموعی اسکور

اگر آپ کا مجموعی اسکور 31 یا اس سے کم ہے تو آپ ''بدقسمت'' ہیں؛

اگر آپ کا مجموعی اسکور 35 سے 45 کے درمیان ہے تو پھر آپ کی قسمت بھی اوسط درجے کی ہے۔

لیکن اگر آپ کا مجموعی اسکور 49 یا اس سے زیادہ ہے تو پھر آپ ''خوش قسمت'' ہیں؛ مبارک ہو!

یہ سوالنامہ برطانیہ کی سسیکس یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر رچرڈ وائزمین کا ترتیب کردہ ہے۔ انہوں نے اچھوتے انداز سے انسانی سوچ پر تحقیق کی اور اسی بناء پر وہ ''جادوگر پروفیسر'' کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ کئی طرح کے سروے اور عوامی تجربات کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ''خوش قسمت'' لوگ وہ ہوتے ہیں جو نت نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنے اعصاب پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ان کی سوچ مثبت ہوتی ہے، وہ ہر حال میں پُرامید رہتے ہیں اور کسی بھی کام کے اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں، جب انہیں ناکامی کا سامنا ہوتا ہے، وہ تب بھی مضبوطی سے ڈٹے رہتے ہیں اور ٹوٹ کر بکھرتے نہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ[email protected] پر ای میل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں