سوئس خطملک قیوم کیخلاف کارروائی کافیصلہ نہ ہوسکا

جس وقت ملک قیوم نے خط لکھا اس وقت این آر او ایک جائز قانون تھا، نیب


Ghulam Nabi Yousufzai December 03, 2012
جس وقت ملک قیوم نے خط لکھا اس وقت این آر او ایک جائز قانون تھا، نیب۔ فوٹو فائل

قومی احتساب بیورو سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کیخلاف تاحال کارروائی کا فیصلہ نہ کر سکا ۔

سپریم کورٹ نے این آر او کیس کے فیصلے میں سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کی طرف سے سوئس حکام خط لکھنے کا عمل غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیا تھااور نیب کو ان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب اپنی انکوائری میںاس نتیجے پر پہنچا تھا کہ جس وقت ملک قیوم نے خط لکھا اس وقت این آر او ایک جائز قانون تھااور انھیں سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن پر خط لکھنا پڑا۔

تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نیب نے ان کیخلاف انکوائری بند کرنیکا فیصلہ کیا لیکن بعد میںاین آر او عملدرآمد کیس میں عدالت عظمٰی کو بتایا گیا کہ انکوائری بند کرنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیاجا ئیگا۔ یاد رہے کہ ملک قیوم کے خط کے تحت حکومت کی طرف سے سوئٹزرلینڈ میں زیر سماعت منی لانڈرنگ کے مقدمات میں باہمی تعاون کا معاہدہ واپس لیا گیا تھاجس کے بعد حکومت سوئٹزرلینڈ نے منی لانڈرنگ کے مقدمات بند کر دیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں