سانحہ کوئٹہ پنجاب میں یوم آزادی چاردیواری میں منانے کا فیصلہ

فلوٹس، ریلیاں،آتشبازی سمیت دیگر پروگرام ملتوی،ہوم ڈپارٹمنٹ نے ہدایات جاری کردیں


افضال طالب August 10, 2016
فلوٹس، ریلیاں،آتشبازی سمیت دیگر پروگرام ملتوی،ہوم ڈپارٹمنٹ نے ہدایات جاری کردیں ۔ فوٹو : فائل

سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں ممکنہ دہشت گردی کی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے بڑے شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات سرکاری سطح پربھرپور جوش و خروش کے بجائے مناسب انداز میں چاردیواری کے اندر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں ممکنہ دہشت گردی کی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے بڑے شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات سرکاری سطح پربھرپور جوش و خروش کے بجائے مناسب انداز میں چاردیواری کے اندر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ آزادی کے فلوٹس، ریلیوں ،آتش بازی سمیت دیگر پروگرام ملتوی کر دیے گئے۔

واضح رہے جشن آزادی کی آمد کے سلسلے میں یہ دن سرکاری طور پرمنانے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھر پور تیاریاں کی جارہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں