ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد 32 سفارت کاروں کوواپس بلالیا

امریکا نے گولن حوالگی کا مثبت اشارہ دیا ہے، کوسوگلو کی جواد ظریف کیساتھ پریس کانفرنس


Net News/News Agencies August 13, 2016
فوجی بغاوت کی عالمی تحقیقات کرائی جائے تعاون کرونگا، گولن، حکومتی کریک ڈائون میں 35 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، ترک اہلکار فوٹو: فائل

ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا جبک پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک قریباً 35 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ناکام بغاوت میں ملوث ہونے پر سابق مشہور انٹرنیشنل فٹبالر ترک ہیرو ہکان سوکر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

امریکا میں پناہ لینے والے اردوان کے مخالف فتح اللہ گولن نے فرانس کے ایک روزنامے میں اپنے مضمون میں کہا ہے کہ فوجی بغاوت کی عالمی تحقیقات کرائی جائے جس کیلیے وہ 'مکمل تعاون' کریں گے، گولن نے 15 جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت پر خود پر لگنے والے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ اس فوجی بغاوت کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔ انقرہ میں ترک وزیر خارجہ مولوکوسوگلونے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ہمرہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے ترکی کے 32 سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا گیا ہے، بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق بھی امریکا نے مثبت اشارہ دیا ہے۔

کوسوگلو نے مزید کہا کہ انقرہ کی ناکام بغاوت کے باوجود ترکی ایران کے ساتھ ملکر شام کے مسئلے کے حل میں تعاون کرے گا، بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک صدر اردوان سے بھی ملاقات کی۔ دوسری طرف ترک حکام کے مطابق ناکام فوجی بغاوت کے بعد شروع کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریباً 35 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک اعلیٰ ترک عہدیدار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر غیر بتایا ہے کہ ان میں سے 17740مشتبہ افراد کیخلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ 11597 کو آزاد کیا جا چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ساڑھے 5ہزار مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ترکی کی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے ویک اینڈ پر پارٹی کا یوم تاسیس سادگی سے منانے کا اعلان کیاہے ۔ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین حیاتی یازیکی نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ ناکام فوجی بغاوت میں ہونیوالی شہادتوں کے پیش نظرپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات سادگی سے منعقد ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں