اقتدارمیں آکرامریکاکے دوست ہونگے غلام نہیں عمران خان

موجودہ جمہوری نظام عوامی بہتری نہیں، حکومتیں بنانے، ارکان کی بولیاں لگانے کیلیے ہے


Numaindgan December 04, 2012
22کلومیٹر سڑک کیلیے پنجاب حکومت تعلیمی بجٹ سے بھی زیادہ 70ارب خرچ کررہی ہے فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ موجودہ جمہوری نظام عوام کی بہتری کیلیے نہیں۔

حکومتیں بنانے، ارکان کی بولیاں اورقیمتیں لگانے کا نظام ہے،ہم ان اسمبلیوں کونیلام گھرکہتے ہیں ،22کلومیٹرسڑک کیلیے پنجاب حکومت صوبے کے سالانہ تعلیمی بجٹ سے بھی زیادہ 70ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

12

ڈسٹرکٹ باراٹک میںوکلا سے خطاب، سابق وزیرمملکت ملک امین اسلم کی رہائشگاہ پرسنٹرل سیکرٹریٹ تحریک انصاف ضلع اٹک کے دفترکی افتتاحی تقریب، سابق رکن پنجاب اسمبلی سیداعجاز بخاری کی رہائشگاہ پرصحافیوں سے گفتگو اورعرب ٹی وی کوانٹرویومیںانھوں نے کہاکہ نوجوانوں کے ضمیرکی قیمت صرف ایک لیپ ٹاپ لگائی جارہی ہے۔

13

جمہوریت توصحیح نہ ہوسکی جمہوریت کے نام پرآنیوالوں نے اپنے حالات صحیح کر لیے،جمہوریت کے5سال پورے کرنے پرخوشیاں منانے والے آرمی چیف کاشکریہ اداکریںاگر وہ بدترین ملکی صورتحال کیوجہ سے جمہوریت کی بساط لپیٹ دیتے توعوام خوشی سے مٹھائیاں بانٹتے،تحریک انصاف کاسونامی 2ماہ بعداٹک میںتاریخی جلسہ عام کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں