وفاقی حکومت نے 5 سال میں 19ارب ڈالرکے قرضے لیے

2015 میں 2ارب 60 کروڑ 70لاکھ اور 2016 میں 1ارب 50 لاکھ 80ہزا ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔


ملک سعید اعوان August 15, 2016
2015 میں 2ارب 60 کروڑ 70لاکھ اور 2016 میں 1ارب 50 لاکھ 80ہزا ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عالمی بینکوں اور عالمی مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر کل 19ارب ڈالر سے زاہد قرضے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے گزشتہ پانچ سالوں عالمی بینکوں سے 14ارب ڈالر سے زائد جبکہ آئی ایم ایف سے تین سالوں میں 5ارب 76کروڑ80لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت نے 2011-12سے لے کر 2015-16 تک مختلف عالمی بینکوں سے 14ارب 16کروڑ33لاکھ امریکی ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ ورلڈ بینک (آئی ڈی اے) سے 5ارب 3کروڑ96لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ ایشائی ترقیاتی بینک سے 3ارب 34 کروڑ 23 لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینکوں سے 2 ارب 53 کروڑ، کریڈٹ سوئپ سے کی سربراہی میں بینکوں کے کنسورشیم سے 1ارب 35 کروڑ 55 لاکھ روپے، اسلامی ترقیاتی بینک 68کروڑ83لاکھ، ورلڈ بینک (آئی بی آر ڈی) 45کروڑ89لاکھ، نور بینک کی سربراہی میں بینکو ں کا کنسورشیم 44کروڑ ڈالر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (لندن ) 27کروڑ26لاکھ ڈالر، دبئی اسلامی بینک 7کروڑ، ای سی او ٹریڈ بینک 6 کروڑ50لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے 2014سے 2016 تک 5ارب 76 کروڑ 80لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے جس میں 2014 میں1ارب 65کروڑ30لاکھ ، 2015 میں 2ارب 60 کروڑ 70لاکھ اور 2016 میں 1ارب 50 لاکھ 80ہزا ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں