سارک وزرائے خزانہ کانفرنس بھارت کا ارون جیٹلی کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

راجناتھ کا پرجوش استقبال نہ ہونے پر جیٹلی نے نہ آنے کا فیصلہ کیا، ذرائع


News Agencies/Monitoring Desk August 17, 2016
بھارتی میڈیا نے الزام لگایا تھا کہ راج ناتھ کا اچھا استقبال نہیں کیا گیا جبکہ بھارتی وزیر داخلہ خود ہی کانفرنس ادھوری چھوڑ کر بھاگ گئے تھےفوٹو: فائل

PESHAWAR: بھارت نے سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں اپنے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا حالیہ دورہ کے موقع پر پاکستان میں گرمجوشی سے استقبال نہ ہونے کے باعث وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو اسلام آباد میں ہونیوالی 2 روزہ کانفرنس میں بھارت کے سیکریٹری اقتصادی امور شرکت کرینگے۔

بھارتی میڈیا کا الزام ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کے دوران اچھا سلوک نہیں کیا گیا حالانکہ راجناتھ سنگھ پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں پر ملنے والے جواب پر کانفرنس چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں