صوبے میں خراب حالات کی رٹ لگانے والے میری سیٹ پر آکر بیٹھ جائیں اسلم رئیسانی

صوبے میں امن وامان کی صورتحال دوسرے صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


Tribune Correspondent December 04, 2012
صوبے میں امن وامان کی صورتحال دوسرے صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئی صوبے میں خراب حالات کی رٹ لگاتا ہے تو ان کی سیٹ پر آکر حالات ٹھیک کرلے، وہ گھر جانے کے لئے تیار ہیں۔


بلوچستان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال دوسرے صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ صوبے کے حالات کو ٹھیک کرسکتا ہے تو ان کی سیٹ پر آجائے، وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں