قذافی اسٹیڈیم سونا پی سی بی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیدار بیرون ملک چلے گئے

ائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی ٹیسٹ میچز کے بعد نجی دورے پر آئرلینڈ چلے گئے اور اتوار کو واپسی ہوگی


Numainda Khususi August 21, 2016
ائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی ٹیسٹ میچز کے بعد نجی دورے پر آئرلینڈ چلے گئے اور اتوار کو واپسی ہوگی : فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور سونا ہوگیا،پی سی بی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیدار بیرون ملک چلے گئے، چیئرمین شہریار خان اور سی او او سبحان احمد ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کیلیے سری لنکا گئے ہوئے ہیں۔

ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ون ڈے سیریز دیکھنے کیلیے آئرلینڈ گئے اور اب انگلینڈ جائینگے، جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی،جی ایم مارکیٹنگ صہیب شیخ ،سینئر جی ایم لاجسٹک اسد مصطفیٰ اوردودیگر آفیشلزپاک ویسٹ انڈیزسیریز کے معاملات دیکھنے یو اے ای میں ہیں،ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی ٹیسٹ میچز کے بعد نجی دورے پر آئرلینڈ چلے گئے اور اتوار کو واپسی ہوگی، منیجر میڈیا رضا راشد ان دنوں ٹیم کیساتھ ہیں،چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے انگلینڈ گئے اور اب نجی دورے پر وہیں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔