پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل ہے صدر زرداری

کورین سرمایہ کاروں کو پرکشش پیشکشیں، زرداری دور میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے،میونگ


APP/Sana News December 05, 2012
سیئول:صدر زرداری ،کورین صدر میونگ ہیک لی کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

موٹروے پاکستان اورجنوبی کوریا کی دوستی کی مثال ہے۔ پاکستان سرمایہ کاری کیلیے آئیڈیل ملک ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وہ منگل کو سیئول میں جنوبی کوریاکے طصدر میونگ بیک لی myung-bak leeکی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے اور تاجروں کے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔ ثنا نیوز کے مطابق ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہاکہ خطے میں امن کیلیے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

پاکستان تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش ملک ہے، میں جنوبی کوریاکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ پاکستان کی خطے میں عظیم جیواسٹیٹجک لوکیشن geo strategic location ہے اور سرمایہ کاروں کے لئے یہاں بہترین مواقع ہیں ۔ صدر نے پاکستان میں کوریا کے سرمایہ کاروں کے لئے ایک اقتصادی امن قائم کرنے کی پیش کش بھی کی۔ انھوں نے کورین سرمایہ کاروں کو پرکشش پیشکشیں دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہیے کہ موقع سے فائدہ اٹھائیں۔جنوبی کوریا نے مختصر وقت میں بہت شاندار ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان اس کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

08

انھوں نے کہا کہ اگرچہ افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان میں بہت سی مشکلات پیدا ہو چکی ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے لئے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔جنوبی کوریا کے صدر میونگ لی نے اِس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے اوردونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھ رہا ہے۔ صدر زرداری کی قیادت میں پاکستان میں جمہوریت فروغ پارہی ہے اور پاکستانی قوم کے بہترمستقبل کی توقع کی جاسکتی ہے۔صدر زرداری کے دور جنوبی کوریا سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر زرداری کے دورہ کوریا سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زرداری دور میں اقلیتیوں کو پاکستان میں مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اے پی پی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی کوریا کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ بھاشا ڈیم کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کریں۔ منگل کی شب مقامی ہوٹل میں کوریا انٹر نیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن، فیڈریشن آف کورین انڈسٹریز، کوریا چیمبر آف کامرس اور کوریا فیڈریشن آف اسمال اینڈ میڈیم بزنس کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بجلی کی قلت کے باعث پاکستان کو توانائی اور زراعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کئی ڈیم تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مراعات کا پرکشش پیکیج موجودہے۔

09

غیر ملکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور سرمایہ و منافع لے جانے پر کوئی پابندی نہیں۔ صدر زرداری نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موثر پالیسیوں کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکسچینج ایشیا میں رواں سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان صارفین کی ایک بڑی منڈی ہے جہاں سرمایہ کاروں کیلئے بھاری منافع کی گنجائش ہے۔صدر نے بتایا کہ خام مال، ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی کے ساتھ کوریا کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کے ذریعے اپنی کاروباری لاگت کو کافی حد تک کم کرسکتی ہیں۔

قبل ازیں جب صدرآصف علی زرداری جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے پر سیئول پہنچے توایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیئول میں قیام کے دوران صدر زرداری جنوبی کوریا کے ہم منصب لی میونگ باک سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی اموربھی زیرغور آئیں گے۔ دورے کے دوران ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت ، ڈپٹی وزیراعظم پرویز الہی، وزیرتجارت مخدوم امین فہیم اوروفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختار بھی صدر زرداری کے ہمراہ ہیں۔

بعد میں صدر کی موجودگی کے دوران کوریا سے استعمال شدہ ڈیزل انجنوں کے حصول کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ صدر نے بینک آف کوریا کے گورنر کے ساتھ بھی ملاقات کی جس کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے اس معاہدے کے تحت دونوں بینک قریبی تعاون قائم کریںگے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا نے ثقافت، فلم ، سپورٹس اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں