ٹی آئی آر کنونشن کی رسمی منظوری 12نئے کسٹمز اسٹیشن کھول دیے گئے

ضلع پنجگور کے علاقے کٹگر، ضلع منڈ کے علاقے ردیق اور ضلع کچھ کے سرحدی پوائنٹ پر نئے اسٹیشن کھول دیے گئے ہیں


اظہر جتوئی August 22, 2016
ضلع پنجگور کے علاقے کٹگر، ضلع منڈ کے علاقے ردیق اور ضلع کچھ کے سرحدی پوائنٹ پر نئے اسٹیشن کھول دیے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے تجارت کے فروغ اور برآمد کنندگان کو سہولت کی فراہمی کے لیے 12نئے کسٹمز اسٹیشن کھول دیے ہیں، جن میں 9کسٹمز اسٹیشن افغانستان کی سرحد اور 3 کسٹمز اسٹیشن ایران کی سرحد پر کھولے گئے ہیں۔

وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق حکومت نے پاکستان نے ٹی آئی آر کنونشن کی رسمی منظوری دی ہے جو جلد عملی صورت اختیار کریگا۔ ٹرانزٹ اور سرحدی تجارت کے پھیلاؤ کیلیے دوسرا سنگ میل پروجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری ہے جس کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کیلیے پاک افغان سرحد پر 9کسٹمز اسٹیشن قائم کر دیے ہیں جن میں باجوڑ ایجنسی کے علاقہ ناواگئی، مہمند ایجنسی کے علاقہ گارانی، کرم ایجنسی کے علاقے ٹری منگل، بوکی اور خاراچی، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان، جنوبی وزیرستان کے علاقے لوارہ یویا، جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراوا اور خنڈ بارائی شامل ہے۔

تین پاک ایران سرحدی اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع پنجگور کے علاقے کٹگر، ضلع منڈ کے علاقے ردیق اور ضلع کچھ کے سرحدی پوائنٹ پر نئے اسٹیشن کھول دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طورخم، چمن اور تفتان کے موجودہ اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ کے خصوصی حوالے سے پاکستان ریلوے کے کردار کو دوبارہ فعال بنایا جا رہا ہے جس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈرز کے لیے لاگت کاروبار کم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں