روئی کے اسپاٹ ریٹ گزشتہ ہفتے کے دوران برقراررہے

حیدراباد کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6ہزار 575روپے سے 6 ہزار 700روپے فی من پر بند ہوئے


Online August 22, 2016
حیدراباد کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6ہزار 575روپے سے 6 ہزار 700روپے فی من پر بند ہوئے فوٹو : فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324کلو گرام اور 40کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 172016کے افیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گزشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6ہزار 500روپے اور 40کلوگرام کے ریٹس 6ہزار 966 روپے پر برقرار رہے۔

اسی طرح 37.324کلوگرام کے بھاؤ 135روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6ہزار 635روپے اور 40کلوگرام کے ریٹس 145روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7ہزار 111روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 172016کی 8ہزار 800 گانٹھوں کے سودے 6ہزار 575روپے سے 6ہزار 750 روپے فی من پر بند ہوئے۔

حیدراباد کی روئی کی 800 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6ہزار 575روپے سے 6 ہزار 700روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ شہدادپور سانگھڑ اور میرپورخاص کی روئی کی بالترتیب 2ہزار گانٹھوں 1 ہزار 600گانٹھوں اور 1ہزار 200گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 600روپے سے 6ہزار 700 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ مونگی بنگلہ کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6ہزار 750 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ ٹنڈوادم اور مورو کی روئی کی بالترتیب 2ہزار 200 گانٹھوں اور 800گانٹھوں کے سودے 6ہزار 650 روپے سے 6ہزار 700روپے فی من رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں