بھاری ٹیکس بھارتی فلم انڈسٹری کا خون کررہے ہیں زویااختر

ہالی ووڈ فلموں سے اتناٹیکس نہیں لیاجاتاجتنا بھارتی فلم انڈسٹری سے وصول ہوتاہے، زویااختر


Showbiz Desk August 24, 2016
ہالی ووڈ فلموں سے اتناٹیکس نہیں لیاجاتاجتنا بھارتی فلم انڈسٹری سے وصول ہوتاہے، زویااختر فوٹو : فائل

بالی ووڈ فلساز زویا اخترنے فلم انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ٹیکسوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا خون ہورہاہے اس لیے حکومت کو اس انڈسٹری کی سپورٹ کرناچاہیے ۔

یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ زویا اختر کا کہناتھا کہ ہالی ووڈ فلموں سے اس طرح اور اتنا زیادہ ٹیکس نہیں لیاجاتاجتنا بھارتی فلموں سے وصول کیا جاتا ہے اور اب اس بات پر سوچنے کی ضرورت ہوچکی ہے کہ کیا واقعی ہم سے اتنا ٹیکس لیناچاہیے جو وصول کیاجارہاہے کیونکہ بھارتی ٹیکسوں کے باعث فلم انڈسٹری کاخون ہورہا ہے اور وہ روز بروز تباہی کی طرف جارہی ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ہم تفریح اور سروس کے نام پر ٹیکس دیتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں