افغانستان میں ڈرون حملے 120طالبان 4 حقانی گروپ کمانڈرہلاک

جاسوس طیاروں نے صوبہ پکتیا کے اضلاع جانی خیل، ڈنڈپٹان اور پکتیکا میں حملے کیے


Net News/APP August 31, 2016
صوبہ ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 شہری اور قندوز میں دھماکے سے 4 پولیس اہلکار مارے گئے، طالبان ترجمان نے سرکاری دعوے مسترد کر دیے فوٹو: فائل

افغانستان میں ڈرون حملوں میں120 طالبان اور حقانی گروپ کے 4 کمانڈر ہلاک ہوگئے، پروان میں 5 خودکش حملہ آوروں سمیت 13 عسکریت پسند مارے گئے، ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 شہری ہلاک ہوگئے۔

قندوز میں دھماکے سے 4 پولیس اہلکار مارے گئے، صوبہ پکتیا کے اضلاع جانی خیل اور ڈنڈ پٹان میں جاسوس طیاروں نے طالبان کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 120طالبان ہلاک ہوگئے، حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ضلع جانی خیل پر 3 روز قبل طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا، دوسری جانب طالبان ترجمان نے سرکاری دعوئوں کو مسترد کر دیا ہے، صوبہ پروان میں فورسز نے 5 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فورسز نے ضلع سیاگرد میں دہشت گردی کی ایک بڑی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے جس میں 13عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

صوبہ ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 شہری ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسی ضلع میں طالبان نے ایک کارروائی میں 2 حقیقی بھائیوںکو قتل کردیا، صوبہ قندوز میں دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، ارزگان میں طالبان نے 5 مسافروں کو اغوا کرلیا، نیٹ نیوز کے مطابق صوبہ پکتیکا میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران حقانی گروپ کے 4 عسکری کمانڈر ہلاک ہو گئے، افغانستان میں نیٹو کے تحت قائم عوامی رابطہ کار کے ڈائریکٹر کرنل مائیکل لاہورن اور افغان فوجی ترجمان فضل خدا ابرہیم خیل نے امریکی ڈرون حملے میں حقانی گروپ کے4کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں