نئی دنیا ہائی اسکول طالبہ کی ایجاد صرف 20 سیکنڈزمیں آپ کا فون چارج کردے گی

اس سے پہلے روایتی ری چارج ایبل بیٹریاں صرف ایک ہزارسائیکلز تک محدود تھیں۔


Mirza Zafar Baig September 04, 2016
اس سے پہلے روایتی ری چارج ایبل بیٹریاں صرف ایک ہزارسائیکلز تک محدود تھیں۔: فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سیل فون کو چارج کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا اب ماضی کا قصہ بننے والا ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرسارا ٹوگا سے تعلق رکھنے والی ایک ہائی اسکول اسٹوڈنٹ 18 سالہ ایشا کھارے نے 2013 میں ایک بین الاقوامی سائنس میلے میں حصہ لے کرایک اہم سائنسی ایجاد متعارف کرائی اور50,000 ڈالرزکا انعام جیت لیا۔

اس نے توانائی اسٹور کرنے والی ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو بیس سے تیس سیکنڈز میں آپ کا سیل مکمل طور پر چارج کردے گی۔ اس چارجرکوsupercapacitor کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ننھی منی سی جگہ میں ڈھیروں توانائی کو ذخیرہ کرسکتا ہے اور آپ کے سیل فون کو مکمل طور پر چارج کرکے اس کی بیٹری کو لمبے عرصے تک چلاتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 10,000 چار اور ری چارج سائیکلز تک جاسکتا ہے، جب کہ اس سے پہلے روایتی ری چارج ایبل بیٹریاں صرف ایک ہزارسائیکلز تک محدود تھیں۔

اس نوجوان موجدہ کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے، کیوں کہ آج تک ایشا کھارے نے اپنے سپر کیپیسیٹر سے ایک ایل ای ڈی بھی چلایا ہے۔ آنے والے وقت میں وہ اسے سیل فون کے اندر بھی فٹ کرے گی اور اسے عصر حاضر کی دوسری الیکٹرونک ڈیوائسز میں بھی لگائے گی، تاکہ لوگوں کو سہولت اور آسانی میسر آسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں