275 سے زائد سعودی سروسزویزوں کی درخواست مسترد

وفاقی وزیرسردار یوسف نے سعودی سفیر سے ملاقات میں ویزوں کی درخواست کی تھی


Syed Naveed Jamal September 03, 2016
قائمہ کمیٹی کے اراکین کوہارڈ شپ حج کوٹا جاری،2ستمبر کا اجلاس نہ ہو سکا فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرداریوسف کی جانب سے 275 سے زائد سروسز ویزا جاری کرنے کی درخواست سعودی سفارتخانے نے مسترد کر دی جب کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے اراکین کو ہارڈ شپ حج کوٹا ملنے کے بعد قائمہ کمیٹی کو2 ستمبر کومتوقع طور پر بلائے جانے والا اجلاس بھی نہ ہوسکا۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کل اتوار کو حج معاملات کا جائزہ لینے کیلیے سعودی عرب روانہ ہونگے جبکہ حج ایڈوائزری کمیٹی امسال حج مانیٹرنگ کیلیے سعودی عرب نہیں جائیگی۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی مذہبی امورکے اراکین نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اراکین کمیٹی کو ہارڈ شپ حج کوٹا نہ ملنے پر شدید احتجاج کیاتھا۔ ذرائع نے بتایاکی وفاقی وزیرسردارمحمد یوسف نے اراکین قائمہ کمیٹی کو ہارڈ شپ کوٹہ جاری کردیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر نے دو روز قبل سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر عبداللہ سے ملاقات کی تھی اوردرخواست کی تھی کہ 275 سروسزویزا کے متبادل کے طورپرمزید ویزے جاری کیے جائیں، جس پرسعودی سفارتخانے نے مزید ویزے جاری کرنے سے انکارکردیا۔

گزشتہ سال سعودی سفارتخانے سروسزویزے کے متبادل ویزے جاری کیے گئے تھے جو وزارت سمذہبی امورکے کچھ لوگوں اپنے من پسند لوگوں کوجاری کردیئے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حجاج کرام کوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹروں اوردیگر عملہ پر مشتمل 432 میڈیکل میشن کومنتخب کیا گیاہے۔250 سیزنل اسٹاف،443 معاونین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں