مصالحتی عمل پاکستان افغانستان برطانیہ کاتعاون پراتفاق

سہ فریقی اجلاس،تینوںوزرائے خارجہ کی شرکت،پاک افغان سلامتی ترجیح ہے،ولیم ہیگ


Sana News/Monitoring Desk December 07, 2012
سہ فریقی اجلاس،تینوںوزرائے خارجہ کی شرکت،پاک افغان سلامتی ترجیح ہے،ولیم ہیگ. فوٹو اے ایف پی

لندن میں پاکستان ، برطانیہ اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے مابین سہ فریقی مذاکرات ہوئے جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ حناربانی کھر، برطانیہ کی ولیم ہیگ اور افغانستان کی ڈاکٹر زلمے رسول نے کی۔ اس دوران خطے کے استحکام اور ترقی کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا اور دہشت گردی وانتہا پسندی کیخلاف اقدامات زیر بحث آئے۔

09

برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سلامتی و خوشحالی برطانیہ کی اولین ترجیح ہے، افغانستان میں امن کی کوششوں پر پاک افغان وزرائے خارجہ مبارکباد کے مستحق ہیں، برطانیہ دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک پارٹنرشپ کا خیرمقدم کریگا ۔ ثناء نیوز کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے افغان مصالحتی عمل اور انتہاپسندی سے نمٹنے کیلیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں